دو ہزار سترہ میں دیوالیہ ہونے کے قریب سی ڈی اے کے پاس رواں مالی سال کے اختتام تک 73 ارب روپے فاضل ہوئے، ویل ڈن !ٹیم سی ڈی اے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے، ہماری اقتصادی بہتری اور تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے نتائج مختلف شعبوں میں نظر آ رہے ہیں، 2017 میں دیوالیہ ہونے کے قریب سی ڈی اے کے پاس رواں مالی سال کے اختتام تک 73 ارب روپے فاضل ہوئے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے سی ڈی اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں سی ڈی اے کو 5 ارب 80 کروڑ روپے کے خسار ے کا سامنا تھا اور ادارہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن رواں مالی سال کے اختتام پر سی ڈی اے کے پاس 73 ارب روپے فاضل ہوئے جبکہ 26 ارب روپے پہلے ہی اکاونٹس میں موجود ہیں، ویل ڈن !ٹیم سی ڈی اے۔

وزیر ا عظم نے کہا کہ مالی استحکام کے حصول کے بعد وقت آگیا ہے کہ اصلاح و تنظیم نو کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے اب پوری رفتار سے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے بڑے شہر بھی پختہ عزم ، شفافیت اور جدت کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی اور خود انحصاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔