دُھند کی شدت میں کمی ،موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک کھول دی گئی

105
fog
fog

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے دُھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک کھول دی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق رات کو حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم ون پہلے پشاور سے رشکئی تک اور بعد ازاں صوابی سے برہان تک بند کر دی گئی تھی جسے صورتحال بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں،

دھند کے دوران سفر کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں تاکہ راستے میں پریشانی سے بچا جاسکے ۔