برطانیہ ، بیرونِ ملک سے آکر آباد ہونے والوں کی تعداد میں 2022 کے دوران اضافہ ریکارڈ

لندن ۔24نومبر (اے پی پی):برطانیہ میں دوسرے ملکوں سے آکر بسنے والوں کی تعداد میں 2022 کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برطانوی محکمہ امیگریشن کے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 2022 کے دوران برطانیہ آنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار رہی جو کہ ریکارڈ ہے۔ برطانوی ادارہ برائے شماریات (او این ایس) کا کہنا ہے کہ ملک …

لندن ۔24نومبر (اے پی پی):برطانیہ میں دوسرے ملکوں سے آکر بسنے والوں کی تعداد میں 2022 کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برطانوی محکمہ امیگریشن کے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 2022 کے دوران برطانیہ آنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار رہی جو کہ ریکارڈ ہے۔ برطانوی ادارہ برائے شماریات (او این ایس) کا کہنا ہے کہ ملک چھوڑ کر جانے والے اور یہاں آکر بسنے والے لوگوں کی تعداد میں فرق اس سے زیادہ ہے جو پہلے سوچا جارہا تھا۔او این ایس نے 2022 میں برطانیہ آکر بسنے والوں کی تعداد میں ایک لاکھ 39 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

رواں سال مئی میں ادارے نے کہا تھا کہ چھ لاکھ لوگ 2022 میں برطانیہ آئے لیکن اب ان کی تعداد سات لاکھ 45 ہزار بتائی گئی ہے۔او این ایس کا کہنا ہے کہ 2023 کے جون تک کے لیے امیگرنٹس کی تعداد کا اندازہ 2022 سے کم ہے جو کہ چھ لاکھ 72 ہزار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 میں 12 لاکھ لوگ برطانیہ آئے جب کہ 5 لاکھ آٹھ ہزار لوگوں نے برطانیہ چھوڑ دیا،نئے آنے والوں میں سب سے زیادہ یورپی یونین کے ممبر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں

مزید خبریں