دھاتی ڈور سے تحفظ کے لئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرزکی تنصیب کا آغاز کر دیا،سی سی پی او لاہور

Installation of safety wires

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے دھاتی ڈور سے تحفظ کے لیے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائرز مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔

جمعرات کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب سے قیمتی انسانی جانوں کو دھاتی ڈورسے بچانے میں مدد ملے گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ دھاتی ڈور سے شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔