24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںدھان کی ترقی دادہ اور موٹی اقسام کی کاشت 7 جون تک...

دھان کی ترقی دادہ اور موٹی اقسام کی کاشت 7 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔2جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو 7 جون تک دھان کی ترقی دادہ اور موٹی اقسام کے ایس282،نیاب اری9،اری6،کے ایس کے133،کے ایس کے434، نیاب 2013،نبجی اور جی ایس آر6 کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں جبکہ باسمتی اقسام سپر باسمتی،باسمتی515،سپرگولڈ،سپر باسمتی2019،شاہین باسمتی،پی کے1121 ایرومیٹک،کسان باسمتی،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،نیاب باسمتی2016، نور باسمتی فائن اور غیر باسمتی قسم پی کے386وغیرہ کی کاشت7جون سے25 جون مکمل کریں اسی طرح شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی کاشت15جون سے30 جون مکمل اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کے بیج کاا نتظام کیا جائے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار دھان کی ان منظور شدہ اقسام کے علاوہ ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے پانی دیں تاکہ زمین نرم ہو جائے اور اکھاڑتے وقت پودا نہ ٹوٹے نیز لاب کی منتقلی ڈیڑھ انچ گہرے پانی میں کریں اور اس عمل کے دوران پودے کی جڑوں کے اوپر سے انگلیوں اور انگوٹھوں سے پکڑ کر زمین میں مضبوطی سے گاڑھ دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پہلے ہفتے میں پانی کی گہرائی ڈیڑھ انچ رکھیں پھر آہستہ آہستہ گہرائی 3 انچ کر دیں لیکن پانی کی گہرائی 3 انچ سے زیادہ نہ کریں ورنہ پودے شاخیں کم نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ سوراخوں کی تعداد تقریباً 80 ہزار اور پودوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاب لگانے کے بعد فاضل پنیری کی کچھ ہتھیاں وٹوں کے ساتھ ساتھ پانی میں رکھ دیں تاکہ جہاں کہیں پودے مر جائیں ان زائد ہتھیوں کی لاب سے کمی کو پورا کیا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=366444

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں