بورے والا۔ 12 جنوری(اے پی پی):شدید دھند کے دوران لاہور اورملتان روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ملتان روڈ پر ظہیر نگر کے قریب شدید دھند کے دوران موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے مکئی سے لوڈ ٹرالر کو نہ دیکھ سکے اور اسکے نیچے دھنس گئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہنوق سکنہ 543/ای بی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی ۔
ایک اور حادثہ میں لاہور روڈ گگو منڈی 217/ای بی بس سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار تیز رفتار کار سے ٹکرا کر لوڈڈ گاڑی کے نیچے آکر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔