دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، محسن نقوی

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ جمعرات کو ایکس پر پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بیان پر مبنی ایک کلپ شیئر کیا جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بیان دیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈرون کے استعمال …

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔

جمعرات کو ایکس پر پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بیان پر مبنی ایک کلپ شیئر کیا جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بیان دیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈرون کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بیان کے ردعمل میں ایکس پر پوسٹ کی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایک اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟

 

مزید خبریں