21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںدہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اتحاد ضروری ہے، خرم دستگیر

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اتحاد ضروری ہے، خرم دستگیر

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کے رہنما خرم دستگیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس لعنت سے نمٹنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوشش ناگزیر ہے۔ ریاست کے دشمنوں کی جانب سے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے اتوار کو پی ٹی وی نیوز کو انٹرویو کے دوران اسے "ناقابل قبول” قرار دیا۔ خرم دستگیر نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی کے) کی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ خرم دستگیر نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی کے) کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان متحد ہے اور اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں اتحاد اور مکالمے کی اہمیت پر بھی زور دیا، خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مشورہ دیا کہ وہ تعمیری بات چیت میں شامل ہو ،ملکی مفادات کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577394

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں