واشنگٹن/کابل۔18دسمبر (اے پی پی):افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے باعث امریکا نے افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن چینلز بند کرتے ہوئے سخت ترین پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا (SIV) معطل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سخت فیصلہ افغان نژاد رحمان اللہ لکنوال کی جانب سے دو …
دہشت گردی کی سرپرستی کا نتیجہ: ٹرمپ انتظامیہ کا افغان شہریوں پر سخت کریک ڈاؤن، تمام امیگریشن چینلز بند
واشنگٹن/کابل۔18دسمبر (اے پی پی):افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے باعث امریکا نے افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن چینلز بند کرتے ہوئے سخت ترین پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا (SIV) معطل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سخت فیصلہ افغان نژاد رحمان اللہ لکنوال کی جانب سے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا۔
اس واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے تمام افغان شہریوں کی امیگریشن، شہریت اور گرین کارڈ کی درخواستیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔افغانستان اب ان 12 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جن پر مکمل سفری پابندیاں عائد ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدام ان ممالک کے خلاف ہے جو سکریننگ اور معلومات کے تبادلے میں ناکام رہے ہیں۔ مترجمین سمیت تمام افغان ویزہ ہولڈرز اب امریکی تحفظ سے محروم ہو چکے ہیں۔بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر گزشتہ ہفتے پناہ گزین پروگرام معطل کر دیا۔
برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے افغانستان سے متعلق سخت ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔آسٹریلیا نے افغان شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کیں اور کینبرا میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔عالمی برادری کا بڑھتا ہوا دباؤ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی مبینہ سرپرستی اب عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے، جس کا خمیازہ افغان عوام کو بین الاقوامی تنہائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔









