اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزارت داخلہ نے داخلی سلامتی کے اہم شعبوں میں قومی داخلی سلامتی کمیٹی (این آئی ایس سی) اور قومی انٹلیجنس کمیٹی (این آئی سی) قائم کی، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق 175 ممالک کے لئے آن لائن اور الیکٹرانک ویزا سسٹم متعارف کرایا گیا، منی لانڈرنگ (ایم ایل)، سمگلنگ کی روک تھام …
دہشت گردی کی مالی اعانت کو روکنے کے لئے وفاقی، صوبائی، بارڈر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں‘ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزارت داخلہ نے داخلی سلامتی کے اہم شعبوں میں قومی داخلی سلامتی کمیٹی (این آئی ایس سی) اور قومی انٹلیجنس کمیٹی (این آئی سی) قائم کی، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق 175 ممالک کے لئے آن لائن اور الیکٹرانک ویزا سسٹم متعارف کرایا گیا، منی لانڈرنگ (ایم ایل)، سمگلنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی اعانت (ٹی ایف) کو روکنے کے لئے وفاقی، صوبائی، بارڈر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔








