دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران عراق کے ساتھ ہے، صدر حسن روحانی

تہران ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران عراق کے ساتھ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم اور اتحاد و یکجہتی کی تقویتاوراس ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہمیشہ …

تہران ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران عراق کے ساتھ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم اور اتحاد و یکجہتی کی تقویتاوراس ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہمیشہ عراقی حکومت اور قوم کے ساتھ رہا ہے اور عراق کے لئے ایران کی یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔صدر نے عراقی کردستان کے مسئلے میں بغداد حکومت کی منطق کو قابل غور قرار دیا اور کہا کہ عراق کی تقسیم کی سوچ اور دہشت گردی کا مقابلہ بدستور جاری رہنا چاہئے کیونکہ یہ چیزیں عراق کے قومی وفاق اور سالمیت کو نقصان پہنچاسکتی ہیں ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور عراق تمام شعبوں میں اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

Leave a Reply