دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،شانیہ خان

185
شانیہ خان

کوئٹہ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شانیہ خان نے مستونگ میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے جلوس پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

نگران صوبائی مشیر نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت ،لواحقین کیلئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور حکومت ملک سے دہشت گردی کے تمام عناصر کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔