دہی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذاہے،نجم الدین مزاری

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):دہی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذاہے۔ ماہر غذانجم الدین مزاری نے کہا ہے کہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے دہی میں انتہائی ضروری وٹامنز اور منرلزکثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ 100گرام دہی میں گڈ بیکٹیریاز ہزاروں کی تعدادمیں موجود ہوتے ہیں جبکہ اس میں 59کیلوریز ، 0.4فیصد گرام فیٹ ، 5ملی گرام کولیسٹرول ،36ملی گرام سوڈیم ، 141ملی گرام پوٹاشیم ، 3.2گرام شوگر ، 11فیصد کیلشیم ، 13فیصد کوبالمین ،5فیصد وٹامن بی 6، اور 2فیصد میگنیشیم پایاجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ طبی ماہرین دہی کوحاملہ خواتین کیلئے بے حد مفید قرار دیتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دہی نہ صرف ہڈیوں کوتندرست رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کو کم کرنے سمیت دیگر کئی مسائل کے خاتمہ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔