اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں سمیت سی پیک منصوبے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام بدستور جاری رکھے جائیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی بل 2018ءپیش کرنے کے موقع پر کہا کہ ڈیموں کی تعمیر اور سی پیک منصوبے کی تکمیل کے حوالہ سے کسی …
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں سمیت سی پیک منصوبے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام جاری رکھے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں سمیت سی پیک منصوبے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام بدستور جاری رکھے جائیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی بل 2018ءپیش کرنے کے موقع پر کہا کہ ڈیموں کی تعمیر اور سی پیک منصوبے کی تکمیل کے حوالہ سے کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کی نشاندہی پر انہوں نے واضح کیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام بھی بدستور جاری رہیں گے۔








