اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈکوآرٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں نیب کے افسران اپنی 2دن کی تنخواہ اور اہلکار ایک دن کی تنخواہ جمع کروائیں گے۔