دیامر بھاشا ڈیم کے افتتاح سے ملک میں توانائی کی قلت دور کرنے اور معیشت مستحکم بنانے میں مدد ملے گی

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر برائے خزانہ وقار عباس نے کہا ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم کے افتتاح سے ملک میں توانائی کی قلت دور کرنے اور معیشت مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔بدھ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہے جوسستی ہائیڈرو بجلی پیدا کرے گا …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر برائے خزانہ وقار عباس نے کہا ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم کے افتتاح سے ملک میں توانائی کی قلت دور کرنے اور معیشت مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔بدھ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہے جوسستی ہائیڈرو بجلی پیدا کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم سے ملک کئی اہم معاشی سنگ میل حاصل کرے گا، میگا پراجیکٹ سے متعدد صنعتی شعبوں کو خصوصی فوائد حاصل ہوں گے ۔ ا نہوں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیا مر بھاشا ڈیم کا افتتاح کئے جانے کی تعریف کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بجلی سمیت ملکی ترقی کے لئے بڑے منصوبوںپر کام کررہی ہے ۔

مزید خبریں