دیر لوئر۔ 09 مارچ (اے پی پی):دیرلوئرمحکمہ جنگلات نے درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیاہے،اس مہم کے تحت باچا خان ٹرسٹ کےنو جوانوں نے 300 سے زائد پودے لگائے۔
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عریشہ قیوم برکی اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کی ہدایت پر ضلعی نوجوان آفیسر جنگلات اور ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے اشتراک سے شیکھنو گراؤنڈ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
باچا خان ٹرسٹ فاؤنڈیشن ٹیم دیر لوئر کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں اپنی موجودگی اور گراؤنڈ کے مختلف علاقوں میں درختوں کی منصوبہ بندی کر کے تقریب کو خوش آمدید کیا۔\