دیرلوئر۔ نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کی زیرصدارت آئندہ ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری 2024 کے بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان اور ضلعی کوآرڈینیٹر مردم شماری بخت عالم نے شرکت کی۔
اجلاس کامقصد پاکستان بیورو آف شماریات مردم شماری کا زرعی زمینوں، فصلوں، مویشیوں اور زرعی مشینری کی ڈیجیٹل طور پر گنتی کرنا ہے۔ یہ اقدام ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کے لیے قابل قدر ڈیٹا فراہم کرے گا۔ محکمہ زراعت، لائیو سٹاک اور ایجوکیشن کے سپروائزرز اور شمار کنندگان کے لیے تربیتی سیشن 19 سے 24 نومبر تک ہوں گے۔ مردم شماری 2 دسمبر سے 10 جنوری 2024 تک دیر پائین کی تمام تحصیلوں میں کی جائے گی۔
ڈی سی دیر لوئرنے زرعی زمینوں، فصلوں، زرعی مشینری، باغات اور مویشیوں کے درست تعین کو یقینی بنانے کے لیے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی مردم شماری کی کامیابی کے لیے انسانی اور مالی وسائل کا موثر انتظام بہت ضروری ہے۔ جمع کردہ معلومات باخبر فیصلہ سازی اور پالیسی کی ترقی میں مدد کرے گی۔