عارف والا ۔14 اکتوبر (اے پی پی):عارف والا میں بھی دنیا بھر کی طرح دیہی خواتین کا عالمی دن منگل کو منایاجائیگا۔ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد قومی اور بین الاقوامی ترقی میں خواتین کے کردار کو بڑھا نا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں سول سوسائٹی،سماجی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور کردار کو بڑھا ناہے۔دیہی خواتین کا پہلا عالمی دن15اکتوبر2008 کو منایا گیا۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچرشائع کریں گے۔