دی مارش کپ، سائوتھ آسٹریلیا اور نیوسائوتھ ویلزکے درمیان دی مارش کپ کا 12 واں میچ 12 نومبر کو کھیلا جائے گا

102
دی مارش کپ، سائوتھ آسٹریلیا اور نیوسائوتھ ویلزکے درمیان دی مارش کپ کا 12 واں میچ 12 نومبر کو کھیلا جائے گا

ایڈیلیڈ۔8نومبر (اے پی پی):سائوتھ آسٹریلیا اور نیوسائوتھ ویلز کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 12ویں میچ میں 12 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ نیتھن میک سوینی سائوتھ آسٹریلیا کی قیادت کر یں گے جبکہ نیوسائوتھ ویلز کوجیک ایڈورڈز لیڈ کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 12نومبر کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں سائوتھ آسٹریلیا اور نیوسائوتھ ویلز کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 12ویں میچ میں 12 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ نیوسائوتھ ویلز کی ٹیم اب تک تین میچز کھیل چکی ہے جن میں وہ دو میچز جیتنے کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم اب تک 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں وہ 2 میچ جیت سکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آئندہ سال یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔