کیلی فورنیا ۔ 7 اگست (اے پی پی) دی ناردرن ٹرسٹ اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے امریکی ریاست نیو جرسی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مشہور امریکی گالف کھلاڑی بائے سن جیمز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کیلئے 92 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہونے کے بعد 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔