ریاض۔28جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز سے بچنے کے لیے اپنی ذاتی معلومات جن میں ’سی وی‘ بھی شامل ہے کسی انجان شخص یا ادارے کو نہ دی جائے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع پر ہیکرز سے بچنا بے حد ضروری ہے۔ہیکرز لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں جنہیں استعمال کرکے وہ ان کے اکاؤنٹس و دیگر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کی جائے۔
ایسے افراد یا ادارے جو نوکری کا جھانسہ دے کر معلومات طلب کرتے ہیں انہیں کسی صورت میں اپنی ’سی وی‘ یا دیگر معلومات فراہم نہ کی جائیں۔
وزارت افرادی قوتنے کہا کہ جب تک اس بات کا یقین نہ ہو کہ ملازمت وغیرہ کے لیے جس ادارے کی جانب سے سی وی طلب کی گئی ہے وہ مصدقہ ہے اس وقت تک اپنی سی وی یا دیگر معلومات شیئر نہ کی جائیں۔