اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سےسوشل میڈیا پر شاہین صہبائی اور کچھ دیگر افردا کی جانب سے الزامات کو بے بنیاد پراپیگنڈا قراردیا ہے، خود شوکت ترین نے بھی اس کی درست تردید کی ہے ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مفادات کو فروغ دینے …
ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے لیے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات اور صریحاً جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے ، آئی ایس پی آر
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سےسوشل میڈیا پر شاہین صہبائی اور کچھ دیگر افردا کی جانب سے الزامات کو بے بنیاد پراپیگنڈا قراردیا ہے، خود شوکت ترین نے بھی اس کی درست تردید کی ہے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے لیے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات اور صریحاً جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے اور ادارہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔









