بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
پولیس افسران و ا ہلکاران میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم

مزید خبریں
راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران، کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل شعیب کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔








