ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، گودام سیل

118
ڈیرہ غازی خان، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 399 افراد گرفتار

تھرپارکر ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مٹھی سنجے کمار ترکیو ،اسسٽنٽ کمشنر چھاچھرو اور ڈیپلو نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں،

اسسٹنٹ کمشنر مٹھی نے آج بیورو آف سپلائی کے انسپکٹر عارف حسین کے ہمراہ تعلقہ مٹھی کی مختلف دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارے جس کے بعد چیلہار شہر میں سیٹھ مدن لعل کے گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 800 سے زائد چینی کے بوریاں برآمد کی گئی اور گودام کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد اطلاعات پر گندم کے گودام پر بھی چھاپے مارے گئے ۔جہاں ایس او پی کی خلاف ورزی پر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گے۔

واضح رہے کہ تعلقہ مٹھی میں 40 کلو کے آٹے کی قیمت 5400 مقرر کی گئی جبکہ چینی کے فی کلو ریٹ 150 فی کلو مقرر کیے گے جیسے ضلعی انتظامیہ کی جانب یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر چھاچھرو، علی حیدر شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیپلو احسن راندواہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چینی اور گدم برآمد کرکے گدام سیل کردیئے۔