اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ‘جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اسلام آباد کی ضلعی ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ چاند کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔