اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) رائل آسٹریلوی فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل گیون نیل ڈیویز نے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کا دورہ کیا۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں معزز مہمان کو پی اے سی کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری،میراج ری بلڈ فیکٹری،ایویانکس پروڈکشن فیکٹری اور ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری کا …
رائل آسٹریلوی فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل گیون نیل ڈیویز کا پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کا دورہ، پی اے سی کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) رائل آسٹریلوی فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل گیون نیل ڈیویز نے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کا دورہ کیا۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں معزز مہمان کو پی اے سی کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری،میراج ری بلڈ فیکٹری،ایویانکس پروڈکشن فیکٹری اور ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کےا جہاں انہوں نے JF-17 کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹےسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیا۔قبل ازیں رائل آسٹریلوی فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل گیون نیل ڈیویز نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کا دورہ کیا۔پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان آمد پرائیر وائس مارشل عمران خالد، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ انہوں نے ائےرڈےفنس ٹرےننگ سکول ، سکول آف ایئر ٹریفک سروسزاو ر فلائنگ ٹریننگ ونگ کا دورہ بھی کیا۔








