ٹورنٹو ۔ 08 اگست (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں اور روسی ٹینس سٹار سوتیلانا کزنٹسوا بھی ٹاپ 16 راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی، روس کی اناستاسیا پاﺅلیچنکووا اور چین کی سوائی ژنگ دوسرے راﺅنڈ میں ہارنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میچ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے شاندار آغاز کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیسی مارٹنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔