جموں ۔26اگست (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کے ساتھ بطور مزدور کام کرنے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاپتہ شخص کی شناخت 32سالہ اشوک کمار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ بھوانی کا رہائشی ہے۔
وہ جمعہ کی صبح سے لاپتہ ہے ۔ اشوک اپنے گھر سے فوجی کیمپ جانے کیلئے چلا تھا لیکن راستے میں لاپتہ ہوا۔ حکام نے کہا ہے کہ لاپتہ مزدور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔