راجگڑھ میں ایک بھائی نے دوسرے کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی، پولیس

135

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):لاہور کے علاقے راجگڑھ میں ایک بھائی نے دوسرے کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک نے دوسرے بھائی کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت سلطان اور شہزاد حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس اور فورانزک کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔