29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی چوہدری لطیف اکبرکو آزاد جموں...

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی چوہدری لطیف اکبرکو آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کاا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کومبارکباد پیش کی ہے۔

اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ چوہدری لطیف اکبر کا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے طور پر کامیاب انتخاب پیپلز پارٹی کی عوام پر مبنی پالیسیوں پر ارکان اسمبلی کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ چودھری لطیف اکبر بطور سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہر عالمی فورم پر بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

سپیکر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی دور اندیش اور مدبرانہ قیادت میں بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری لطیف اکبر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ہونے کے ناطے اتفاق رائے پر مبنی سیاست کے اصولوں پر عمل کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=366742

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں