29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومشوبزراحت فتح کا سابق پروموٹر پر خفیہ ریکارڈنگ اور ویڈیو لیک کا...

راحت فتح کا سابق پروموٹر پر خفیہ ریکارڈنگ اور ویڈیو لیک کا الزام

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):گلو کار راحت فتح علی خان نے اپنے سابق پروموٹر سلمان احمد پر خفیہ ریکارڈنگ اور ویڈیو لیک کا الزام لگا یا ہے ۔ راحت فتح علی خان نے اپنے سابق پروموٹر کیخلاف قطع تعلق کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

انھوں نے باضابطہ طور پر سلمان احمد کی کمپنی سے پیشہ ورانہ تعلق ختم کرلیا۔راحت فتح علی خان کے پبلک نوٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ فیصلہ بلیک میل، مالی معاملات میں بےایمانی اور ان کا یوٹیوب اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کا کنٹرول لینے پر کیا گیا۔ فنکار کے علم میں لائے بغیر خفیہ ریکارڈنگ کی گئی۔

- Advertisement -

نوٹس کے مطابق فنکار کی نجی ذاتی جگہ پر ان کی ساکھ کو داغدار کرانے کیلئے سازباز سے کام لیا گیا۔ دوسری جانب سلمان احمد نے کہا کہ راحت فتح علی خان کے ساتھ 12 سال کا ساتھ رہا،ان 12 برسوں میں 8 ارب روپے کا بزنس کیا،

کبھی ایک پیسے کی بےایمانی نہیں کی۔ سلمان احمد نے کہا کہ راحت فتح علی خان نے اچانک معاملات ختم کرکے پیشہ ورانہ بد دیانتی کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=434376

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں