راشد مجیدنظامی کے بھائی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل

93

سرگودھا ۔8نومبر (اے پی پی):سرگودھا کے نواحی علاقے فیصل آباد روڈ میں تھانہ عطاء شہید پولیس کی حدود میں قتل کی واردات ہوئی۔

پولیس کے مطابق کڑانہ ہِل پریس کلب کے سینئر صحافی راشد مجیدنظامی کے بھائی طارق مجید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری طوپرجائے وقوعہ پر پہنچ کرنعش کوتحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا اورمزیدتفتیش شروع کردی۔