رافیل نڈال چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

95

بیجنگ۔06 اکتوبر (اے پی پی) رافیل نڈال چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ نک کرگیوس اور دمتروف بھی فائنل فور میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ سپین کے رافیل نڈال نے امریکا کے جان ازنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-6 سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے بیلجیئم کے ڈریکس کو شکست سے دوچار کیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے سپین کے بوٹسٹا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔