اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے (کل)اتوار کو ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، مردان،پشاور،کوہاٹ،سرگودھا،لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) سے اتوارکے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔(ہفتہ) اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ہفتہ(رات) پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پرجبکہ شمال مشرقی بلوچستان،سکھر، لاڑکانہ، کراچی،حیدر آباد اور میر پور خاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔