اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئتریس کا پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ہواباز ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کاخیرمقدم

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئتریس نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ہواباز ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کاخیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے کہاہے کہ وہ اس مثبت پیش رفت کو جاری رکھیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کا دفتر پاکستان کی جانب سے بھارتی …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئتریس نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ہواباز ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کاخیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں سے کہاہے کہ وہ اس مثبت پیش رفت کو جاری رکھیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کا دفتر پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کی خبر کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ اس مثبت پیش رفت کو جاری رکھتے ہوئے تعمیری مذاکرات کے آغازکے لیے اقدامات کریں۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کا اعادہ بھی کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply