راولپنڈی،رابری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار،06چوری شدہ اور01چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد

83
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی):نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرکے 06چوری شدہ اور01چھینا گیا موٹرسائیکل برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا۔

ملزمان کی شناخت بلال اور زاہد کے نام سے ہوئی،ملزمان سے 06چوری شدہ اور01چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا،متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔