راولپنڈی۔ 21 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان شاہد اورحق نواز کو گرفتارکرلیا،
ملزمان شاہد اور حق نواز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وارسے محمد مسکین کو قتل اور محمد عنایت کو زخمی کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں رواں سال تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔