راولپنڈی،پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشنزجاری

117
punjab Police

راولپنڈی۔ 21 دسمبر (اے پی پی):پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشنز میں تیزی آ گئی۔ سرچ آپریشنز کے دوران گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانیں اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ساجد بخاری روڈ،صدرواہ پولیس نے منیر آباد،ٹیکسلا پولیس نے شالوم کالونی،ائیرپورٹ پولیس نے ڈھوک منشی،ویسٹریج پولیس نے چوہڑ چوک اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے۔

سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس،ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والوں نے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز کے دوران80 گھروں،36دوکان اور180افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔\