راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں نجی اور سرکاری سکولوں میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں جس میں دفاع پاکستان کے حوالہ سے پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا اور نئی نسل کو دفاع وطن کے سلسلہ میں نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں …

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں نجی اور سرکاری سکولوں میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں جس میں دفاع پاکستان کے حوالہ سے پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا اور نئی نسل کو دفاع وطن کے سلسلہ میں نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سکولوں کے بچوں نے منظم انداز میں ریلیاں نکالیں اور مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداءکو بڑے خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مختلف سکولوں میں اس سلسلہ میں تقریری مقابلے منعقد کئے گئے جس میں بچوں نے اپنے اپنے انداز میں دفاع وطن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کرکے بے مثال قربانی دی ہے، ملک کی آئندہ آنے والی نسلوں کو اپنے شہداءکی قربانیوں کو سے آگاہ رکھنا ملک کے ہر شہری کا فرض ہے جس سے قومی جوش و جذبہ ہمیشہ قائم رہے گا اور دشمن کو مادر وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کبھی جرا¿ت نہیں ہو گی۔

مزید خبریں