راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخوا ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

96

اسلام آباد ۔09 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی اور وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مکران، کوئٹہ، قلات، لاڑکانہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے