راولپنڈی، قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اکتوبر سے کیا جا رہا ہے،خضر افضال

116
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

راولپنڈی۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی ، قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا آغاز کرنے کے لئے انسداد پولیو پروگرام کےسربراہ خضر افضال کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں 36 اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ قومی مہم کا آغاز 21 اکتوبر سے کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کی افزائش تیزی سے جاری ہے۔ پولیو وائرس افزائش کے دوران مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی تیاریوں کا آج سے آغاز کیا جائے۔ پولیو مہم میں مقامی لیڈران اور با اثر افراد کو شامل کیا جائے۔

گزشتہ مہم میں ویکسین سے محروم بچوں کو اس دفعہ قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاہوراور راولپنڈی پولیو سے متاثرہ ہائی رسک اضلاع ہیں لہذا کوائف میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو میں شامل افرادی قوت کی تربیت فوری شروع کی جائے۔ اور ضلعی افسران پولیو افرادی قوت کو خود تربیت دیں۔ اضلاع تربیت کے مرحلے پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تربیت کے دوران غائب پائے جانے والے افسران اور ورکروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔