راولپنڈی میں پنجاب واسا اور یونیسف کے تعاون سے کارکردگی جانچنے کے نظام پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پنجاب واسا اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے باہمی تعاون سے کلیدی اشاریوں برائے کارکردگی (کے پی آئیز) کے مؤثر نفاذ اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تربیتی سیشن واسا راولپنڈی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا
راولپنڈی، پنجاب واسا اور یونیسف کے تعاون سے کارکردگی جانچنے کے نظام پر تربیتی سیشن

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی میں پنجاب واسا اور یونیسف کے تعاون سے کارکردگی جانچنے کے نظام پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پنجاب واسا اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے باہمی تعاون سے کلیدی اشاریوں برائے کارکردگی (کے پی آئیز) کے مؤثر نفاذ اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تربیتی سیشن واسا راولپنڈی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس میں واسا راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ٹریننگ سیشن کے دوران عمران قریشی، ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا، اور یونیسف کے مسرور احمد نے شرکاء کو کے پی آئی فریم ورک، اس کے عملی اطلاق اور مختلف شعبوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر مسرور احمد نے واٹر سپلائی، سیوریج، فنانس، ریونیو اور شکایات کے ازالے سمیت مختلف شعبوں سے متعلق کلیدی اشاریوں پر بریفنگ دی۔ شرکاء کو مطلوبہ معلومات اور ڈیٹا مرتب کرنے، مقررہ پرفارما درست انداز میں مکمل کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کی گئی۔سیشن میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کے پی آئیز کے مؤثر نفاذ سے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو قابلِ پیمائش بنیادوں پر جانچنے، نگرانی اور احتساب کے نظام کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی امور میں شفافیت اور مؤثریت بڑھانے میں مدد ملے گی۔حکومت پنجاب کے اس اقدام کا مقصد واساز کی انتظامی اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، کارکردگی میں مسلسل بہتری اور شہریوں کو پانی کی فراہمی، سیوریج اور دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔







