راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ وارث خان، نیوٹاؤن اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 6 افراد گرفتار، 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔16اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ وارث خان، نیوٹاؤن اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
C:aza-myk/P:







