راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم نے اگست 2014 میں سابقہ رنجش پر اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت دو شہریوں کو قتل کیا تھا
راولپنڈی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔16اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم نے اگست 2014 میں سابقہ رنجش پر اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔جاتلی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی اور اسے گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ گرفتار اشتہاری کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ مقدمہ کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔







