راولپنڈی ،مزید83 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج

147
Young drivers

راولپنڈی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کر کے مزید83 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز83کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک1386مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے،

والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔\