راولپنڈی ،نیو ٹاؤن پولیس نے شہری کو لوٹنے والے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا

150
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

راولپنڈی ۔19مئی (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے شہری کو لوٹنے والے دو ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان صائم اور کلیم سے لوٹی گئی رقم 60 لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے کمرشل مارکیٹ کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھینی تھی، ملزمان سے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں چھینے گئے 6 لاکھ روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون بھی برآمد ہوا، نیو ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،

ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے نیو ٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔