راولپنڈی ۔ 23 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کوگرفتارکرکے ان سے چرس، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم خرم جاوید سے 39بوتل شراب ،واہ کینٹ پولیس نے ملزم حبیب الرحمٰن سے 20لیٹرشراب ، نیوٹائون پولیس نے ملزم نوید شہزاد سے 06لیٹرشراب ،
ٹیکسلا پولیس نے ملزم اسامہ سے 510گرام چرس، ملزم عثمان سے 550گرام چرس، ملزم ظفر علی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، گنجمنڈی پولیس نے ملزم ایاز خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، وارث خان پولیس نے ملزم احمد شاہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،
گوجرخان پولیس نے ملزم قیصر پرویز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔ ڈویژنل ایس پیزکا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔