راولپنڈی ۔9اگست (اے پی پی):راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نیا اپوائنٹمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا، ترجمان آر آئی سی کے مطابق اپوائنٹمنٹ سسٹم کے تحت روزانہ 30 مریضوں کا بغیر کسی قطار کے علاج کیا جائے گا، دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے جو اپنے ٹیسٹ مناسب پیسوں میں اسی دن کروا سکتے ہیں تاکہ انہیں دوبارہ آنے کی زحمت یا تکلیف نہ اٹھانی پڑے،
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں نہ صرف ہسپتال بلکہ مریضوں کو ان کے گھروں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ہزاروں مریضوں کو ادویات گھروں پہ مفت پہنچائی جا رہی ہیں، پریس کلب کے تمام ممبران کا علاج مفت کیا جاتا ہے اور پولیس کے لیے علیحدہ کاؤنٹر ہسپتال میں بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کا نظام اور ٹک شاپ کو مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔