اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ کےلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی ڈس ایبلڈ ٹیموں کے چناﺅ کےلئے ٹرائلز جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی میں صبیح اظہر، راجہ طاہر اور رافع ہاشمی شامل ہیں جو کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تارخ کو دن 12 بجے سفید کٹ میں رپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی۔